Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم: شہزادہ سلطان ہسپتال برائے امراض قلب میں سات ماہ کے بچے کا کامیاب آپریشن

6 شعبہ صحت کے مطابق اس بچے کا وزن 9 کلو گرام تھا (فوٹو: واس)
امراضِ قلب کے ڈاکٹرز نے قصیم کے شہزادہ سلطان ہسپتال برائے امراض قلب میں ایک بچے کا کامیاب آپریشن کر کے اس کی زندگی بچا لی ہے۔
جریدے ’سبق‘ کے مطابق سات ماہ کے بچے کے دل کے ایک والوو میں رکاوٹ تھی۔
شعبہ صحت کے مطابق اس بچے کا وزن 9 کلو گرام تھا۔ ابتدائی ٹیسٹوں اور رپورٹس کے جائزے کے بعد پتہ چلا کہ بچے کے دل کے ایک والوو میں شدید رکاوٹ ہے اور اس جگہ پر ایک ابھار سا بنا ہوا ہے۔
ہسپتال نے مزید بتایا کہ گزشتہ اکتوبر سے اب تک دل کی شیریانوں میں رکاوٹ کے عارضے کے شکار 19 بچوں کے آپریشنز کیے گئے اور یہ سب آپریشنز کامیاب رہے ہیں۔

شیئر: