Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک: طویل آپریشن کے بعد مریض کو سات کلو وزنی کینسر ٹیومر سے چھٹکارہ مل گیا

مریض کے سینے میں موجود کینسر ٹیومر کا وزنس سات کلو اور 200 گرام تھا( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شہر تبوک میں واقع شاہ فہد ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریض کے سینے کا طویل دورانیے کے آپریشن کے بعد بھاری کینسر ٹیومر کامیابی سے نکال لیا ہے۔
نیوز ویب سائٹ سبق کے مطابق کینسر ٹیومر والے مریض کی عمر 33 برس تھی۔
مریض کے سینے میں موجود کینسر ٹیومر کا وزنس سات کلو اور 200 گرام تھا۔
خیال رہے کہ تبوک کے شاہ فہد ہسپتال کے مختلف خصوصی شعبوں نےگزشتہ نو ماہ میں تقریباً دو ہزار پانچ سو 96 سرجریاں کی ہیں۔

شیئر: