Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والد کی طرف سے عمرے کے لیے آنے والا اردنی شہری والدہ سمیت حادثے میں ہلاک

اردنی شہری احمد کاید کے والد کا انتقال چار ماہ قبل ہوا تھا ( فائل فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں اردنی شہری، اس کی ماں اور سوتیلی والدہ ہلاک ہوگئے۔ اردنی شہری اپنے والد کی طرف سے عمرے کے لیے آرہا تھا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق 45 سالہ اردنی شہری احمد کاید بنی یاسین شمالی اردن کی کمشنری اربد سے عمرے کے لیے سعودی عرب آرہا تھا۔ مملکت میں سفر کے دوران ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ 
اردنی شہری کے چچا لقمان بنی یاسین نے بتایا کہ ’احمد کاید بنی یاسین کے والد کا انتقال چار ماہ قبل ہوا تھا اور وہ اپنے والد کی طرف سے عمرے کے لیے سفر پر تھا۔‘ 
لقمان بنی یاسین نے مزید کہا کہ’ وزارت خارجہ کے ساتھ رابطہ ہے۔ تینوں کی میتیں اربد میں تدفین کے لیے لانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں‘۔
اردنی دفتر خارجہ کےعہدیدار نے بتایا کہ ’ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔‘ 

شیئر: