Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندور ہند کا صاف ستھرا ترین شہر قرار

نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستان کا شہر اندورملک کا سب سے صاف ستھرا شہر قراردیاگیا ہے جبکہ یوپی کا شہر گونڈہ گندا ترین شہر قراردیا گیا ہے۔شہری ترقیات کی وزارت نے ملک بھر میں جو سروے کیا ہے اس کے مطابق میسوراب صفائی ستھرائی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر چلا گیا ہے۔حکام کے مطابق وزیر اعظم کے سوچھ بھارت ابھیان پروگرام کے تحت 434شہروں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا۔2016-14میں میسور میں صفائی ستھرائی کی صورتحال قدرے بہتر تھی۔مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال، آندھرا پردیش کے شہر وشاکھا پٹنم اور گجرات کا شہر صورت 5صاف ستھرے شہروں میں شامل ہے۔یہ سروے جنوری اور فروی کے دوران کیا گیا تھا اور اس دوران شہروں میں کچرا اٹھانے ،کھلے نالوں میںپانی کے بہاؤاور اسی طرح کی دیگر چیزوں پر توجہ دی گئی تھی۔

شیئر: