Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسٹیانو رونالڈو فٹ بال ورلڈ کپ کے بعد سعودی کلب جوائن کریں گے؟

سعودی کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کو تین سالہ معاہدے کی پیش کش کی ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
پرتگال کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر کی پیش کش پر غور کریں گے۔
سعودی اخبار الشرق الاوسط کے مطابق مملکت کے النصر فٹ بال کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کو تین سالہ کنٹریکٹ کی پیش کش کی ہے جس کی مالیت 224 ملین ڈالرز ہے۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کرلی تھیں۔
الشرق الاوسط کے مطابق انہیں باوثوق ذرائع نے بتایا کہ پرتگالی سٹرائیکر النصر کلب سے مذاکرات ختم نہیں کرنا چاہتے بلکہ ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد اس تین سالہ معاہدے پر غور کریں گے۔

اردو نیوز کا فیس بک پیج لائک کریں

خیال رہے کہ 37 سالہ فٹ بالر جمعرات کو گھانا کے خلاف گول کرنے کے بعد پانچ ورلڈ کپ میں گول کرنے والے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو کی والدہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو کسی پرتگالی کلب کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہیں۔

شیئر: