Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممتا بھی کاجول کے حق میں بول پڑیں

کولکتہ۔۔۔۔گائے کا گوشت کھانے کے تنازع میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اداکارہ کاجول کی حمایت کردی۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے جہاں مشہور اداکاروں کو بھی وضاحت کرنا پڑتی ہے کہ وہ کیا کھا پی رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ کاجول کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ بیف کھارہی ہیں تاہم بعد میں وہ اپنے بیان سے مکر گئیں اور انہوں نے کہا کہ وہ گائے کا نہیں بلکہ بھینس کا گوشت تھا۔وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا کہ ملک میں خوف و ہراس کی لہر ہے جس میں اداکاروں کوبھی وضاحتیں دینا پڑتی ہیں۔ایک ممتاز اداکارہ جس کا میں نام نہیں لونگی لیکن جس نے شاہ رخ خان کے ساتھ بیشمار فلمیں کی ہیں انہیں بھی ٹویٹر پر وضاحت دینا پڑی کہ انہوں نے گائے کا نہیں بھینس کا گوشت کھایا۔ میں یہ سوال کرنا چاہتی ہوں کہ آخر انہیں وضاحت کیوں دینا پڑی؟ صرف اسلئے کہ ملک میں خوف و ہراس ہے۔ کچھ لوگ دوسروں کو یہ حکم دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ انہیں کیا کھانا چاہئے؟ بڑی خطرناک صورتحال ہے۔

شیئر: