Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلاف کعبہ کی تیاری میں 410 کلو گرام روئی کا بھی استعمال

انجینیئر امجد بن عایض الحازمی کے مطابق ’غلاف کعبہ کی تیاری میں روئی اہم اور ضروری خام میٹریل ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ کے انڈر سیکریٹری جنرل انجینیئر امجد بن عایض الحازمی نے  کہا ہے کہ ’غلاف کعبہ میں استعمال ہونے والی روئی کا وزن 410 کلو گرام اور غلاف کعبہ کا کل وزن 1300 کلو گرام ہے۔‘
العربیہ کے مطابق کپاس کے عالمی دن کے موقع پرجو ہر سال سات اکتوبر کومنایا جاتا ہے، کے موقع پر انجینیئر امجد بن عایض الحازمی نے وضاحت کی کہ ‘غلاف کعبہ کی تیاری میں روئی اہم اور ضروری خام میٹریل ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’روئی کو غلاف کعبہ میں استعمال کے لیے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے مختلف حصوں میں جدید ترین ٹیکسٹائل مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے بُنا جاتا ہے اور اسے غلاف کعبہ کے استر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔‘

’روئی کے استعمال سے غلاف کعبہ کی مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے‘ (فوٹو: العربیہ)

’روئی کے استعمال سے غلاف کعبہ کی مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ کٹاؤ کے عوامل سے محفوظ رہتا ہے۔‘
انجینیئر امجد بن عایض الحازمی کے مطابق ’غلاف کعبہ کے سنہری ٹکڑوں کی تیاری میں روئی کا استعمال آیات مقدسہ کے کڑھائی والے حروف کو نمایاں کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔‘
علاوہ ازیں ماحولیاتی اور زرعی محقق ناصر الشدوی نے العربیہ نیٹ کو بتایا کہ ’کپاس کا پودا ان بہترین پودوں میں سے ایک ہے جو تمام موسموں میں کاشت کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک سدا بہار پودا ہے جو پورا سال سرسبز رہتا ہے۔ اس کی اونچائی تقریباً چار میٹر تک پہنچ جاتی ہے۔ کپاس دنیا بھر میں سب سے زیادہ کاشت کی جانے والی زرعی فصلوں میں سے ایک ہے۔‘ 

شیئر: