Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پاکستان میں 17 برس بعد پہلا ٹیسٹ میچ ہونے جا رہا ہے۔ (فوٹو: سکرین گریب)
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کپتان بین سٹوکس کی قیادت میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے اسلام آباد پہنچی۔
ایئر پورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے داروں نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی، دوسرا ملتان جبکہ تیسرا اور آخری میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔

 

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پاکستان میں 17 برس بعد پہلا ٹیسٹ میچ ہونے جا رہا ہے جو یکم دسمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 9 دسمبر کو ملتان میں جبکہ تیسرا میچ 17 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: