سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں ن لیگ کے سینیٹر رانا مقبول کی جانب سے پیش کردہ اسلام آباد لوکل باڈیز ترمیمی بل زیر غور آیا جس میں انھوں نے تجویز کیا تھا کہ اگر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین میں کوئی پاگل اور آوارہ کتوں کو مارنے کے حوالے سے لاپرواہی کا مظاہرہ کرے گا اسے کم سے کم سزا میں نوکری سے برطرف کیا جائے۔
بل پر بحث کا آغاز ہوا تو آوازہ کتوں سے متعلق چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔
انھوں نے بتایا کہ آوارہ کتوں کے حوالے سے معاشرے میں کئی ایک تصورات موجود ہیں۔ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کتا نجس ہوتا ہے اس لیے اسے مار دیا جانا چاہیے جب کہ جانوروں کے حوالے سے قائم این جی اوز اس کے خلاف مہم چلاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا جلسہ، اسلام آباد میں داخلے پر پابندیNode ID: 720901