گزشتہ کئی ماہ سے ٹی20 کرکٹ سے محظوظ ہونے والے مداح اب دسمبر کے مہینے میں ٹیسٹ کرکٹ کا خوب لطف اٹھا سکیں گے۔
کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق دسمبر کے مہینے میں مختلف ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے 10 میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ایک ماہ کے دوران اپنے ہوم گراؤنڈ میں چار ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
-
’غلاموں جیسا سلوک‘، وسیم اکرم کے الزام پر سلیم ملک کا سخت ردِعملNode ID: 721806
-
ہم پاکستان جیتنے آئے ہیں، بابر اعظم کی وکٹ اہم ہے: جیمز اینڈرسنNode ID: 721866
-
بھائی میری انگریزی صرف 30 فیصد ہے جو کہ ختم ہوگئی ہے: نسیم شاہNode ID: 721966
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
ملتان 9 دسمبر سے پاکستان اور انگلینڈ کی دوسرے ٹیسٹ میں میزبانی کرے گا جبکہ 17 دسمبر سے دونوں ٹیمیں کراچی میں تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔
انگلینڈ سے سیریز کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 27 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 4 جنوری کو ملتان میں ہوگا۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے دسمبر کے شیڈول کے مطابق پہلا میچ بدھ کے روز آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 8 دسمبر کو ایڈیلیڈ میں ہو گا۔
ویسٹ انڈیز سے سیریز کے بعد آسٹریلیا، جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔
Sit back and relax, December is going to be fun pic.twitter.com/kvWfkL9y2Y
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 29, 2022