مسجد الحرام کے زائرین میں زمزم کی 83 ہزار بوتلیں تقسیم
’معذور اور بزرگ زائرین حرم کو 247 وہیل چیئرفراہم کی گئیں‘ (فوٹو: سبق)
مسجد الحرام انتظامیہ نے کہا ہے کہ کل منگل کو زائرین حرم میں زمزم کی 82800 بوتلیں تقسیم ہوئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سکول تعطیلات کے دوران زائرین حرم کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’معذور اور بزرگ زائرین حرم کو 247 وہیل چیئرفراہم کی گئیں جبکہ 2975 الیکٹرک گاڑیاں دی گئیں‘۔
’27726 زائرین حرم کی مختلف زبانوں میں رہنمائی کی گئی جبکہ متعدد زائرین نے مسائل پوچھنے کے لیے مشائخ سے رجوع کیا ہے‘۔
واضح رہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ نے سکول تعطیلات کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کے زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے خصوصی منصوبہ تیار کیا ہے۔