مادھوری اور ایوشمان کا نازیہ حسن کے گانے پر رقص
جمعرات 1 دسمبر 2022 18:25
مادھوری اور ایوشمان کی یہ ویڈیو ریئلٹی شو ’جھلک دکھلا جا‘ کے سیٹ پر فلم کی تشہیری مہم کے دوران کی ہے (فوٹو: سکرین گرین)
بالی وُڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے نازیہ حسن کے گانے پر اپنا جلوہ بکھیر دیا۔
مادھوری ڈکشٹ نے اداکار ایوشمان کھرانا کے ساتھ پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کے مشہور گانے ’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘ پر ڈانس کیا۔
بدھ کے روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایوشمان کھرانا نے مادھوی ڈکشٹ کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں دونوں سپرسٹارز نازیہ حسن کے گانے پر ڈانس کر رہے ہیں۔
ایوشمان کھرانا نے لکھا کہ ’آپ جیسا کوئی ہے ہی نہیں۔‘
مادھوری اور ایوشمان کی یہ ویڈیو فلم ’این ایکشن ہیرو‘ کی ڈانس ریئلٹی شو ’جھلک دکھلا جا‘ کے سیٹ پر تشہیری مہم کے دوران کی ہے۔
فلم ’این ایکشن ہیرو‘ ایوشمان کھرانا کی نئی فلم ہے جو آئندہ جمعے کو ریلیز ہو رہی ہے۔
فلم کی کہانی ایک ایسے اداکار کے گرد گھومتی ہے جس پر قتل کا الزام لگ جاتا ہے اور وہ پولیس سے چُھپنے کی خاطر گمنامی میں چلا جاتا ہے۔
’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘ گانا نازیہ حسن کا پہلا گانا تھا جس کے بعد انہیں پاکستان اور انڈیا میں بھرپور مقبولیت اور کامیابی حاصل ہوئی تھی۔
نازیہ حسن کا یہ گانا 1980 میں ریلیز ہونے والی انڈین فلم ’قربانی‘ کا گانا ہے جس میں زینت امان نے پرفارم کیا تھا۔
سنہ 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’این ایکشن ہیرو‘ میں اس گانے پر ایوشمان کھرانا اور ملائیکہ اروڑا ڈانس کر رہے ہیں۔