نئی دہلی.....”انگلش ونگلش“فلم میں اپنی شاندار ایکٹنگ سے ناظرین کے دل جیت لینے والی سری دیوی 5 سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر’ ’مام“فلم سے بڑے پردے پر واپسی کرنے جارہی ہیں ۔کچھ وقت پہلے اس فلم کا ٹیزر اور پوسٹر منظر عام پر آچکاتھالیکن اب اس فلم کا ایک اور پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے جس کا چرچا عام ہے۔اس پوسٹر پر اداکار نواز الدین صدیقی دکھائی دے رہے ہیں اور ان کا حلیہ ایسا ہے کہ پہچاننا بھی مشکل ہے۔ اس سے فلم شوقینوں کو متعارف کرتے ہوئے نوازالدین صدیقی نے لکھا ہے۔چیزیں جیسی نظر آتی ہیں ضروری نہیں کہ ویسی ہی ہوں ۔ روی اودے وارکی ہدایت میں بننے والی اس فلم میں سری دیوی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ پوسٹر پرفلم کا نام انگریزی میں لکھے جانے کے علاوہ کئی دیگرزبانوں اور مختلف طریقوں سے” مام‘ ‘لکھا گیا ہے۔ ابھی یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ فلم کی کہانی اور ا سکرپٹ کیا ہے۔’مام‘ فلم میں اکشے کھنہ، ابھیمنیو سنگھ اور پتوبش ترپاٹھی بھی ہیں۔ نواز الدین صدیقی اس فلم میںمہمان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 7 جولائی 2017 کو ریلیز ہوگی۔