ممبئی.... ہندوستان کے معروف موسیقاراے آر رحمٰن فلم ہدایتکاری کے میدان میں آگئے ہیں اور انکی پہلی فلم ”لے مسک“ کی شوٹنگ روم میں کی گئی ہے۔ اس میں جولیٹ نام کی ایک یتیم بچی کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ ایک پر اسرار خوشبو ہمیشہ اس کے پاس سے آتی رہتی ہے۔ ایک رواز ایک گمنام پیغام جولیٹ کو ملتا ہے اور یہیں سے اس کی زندگی میں ڈرامائی موڑ آتا ہے۔اس فلم میں کلیدی کردار فرانسیسی اداکارہ نورا آنرجیدیر نے نبھایا ہے۔