Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 6 گاڑیاں متاثر

’آئل ٹینکر حادثے کی وجہ سے الٹ گیا تھا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے جدہ میں ایک آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ کے المحمدیہ محلے میں  آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے قریب میں کھڑی 6 گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آئل ٹینکر حادثے کی وجہ سے الٹ گیا تھا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی‘۔
’واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور خطرے کے دائرے کو محدود کردیا‘۔
’حادثے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا  تاہم واقعے کی تفتیش جاری ہے‘۔

شیئر: