Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب اور ہریانہ میں فصلوں کو آگ لگانے کے واقعات میں کمی

نئی دہلی .... پنجاب اور ہریانہ میں اس ہفتے گزشتہ ہفتے کی نسبت فصلوں میں آگ لگنے کے واقعات کم رہے۔ ناسا کے سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر کے مطابق فصلوں کے جلنے کے واقعات گزشتہ سال کے مقابلے میں بھی کم رہے۔دونوں ریاستی حکومتوں نے اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے کام کیا ہے۔واضح رہے کہ فصلوں میں آگ لگنے کی وجہ سے فضائی آلودگی بھی بڑھتی ہے لیکن اس سال دہلی میں فضائی آلودگی کم رہی۔ فصلوں میں آگ گرمی کی شدت کی وجہ سے لگا کرتی ہے جبکہ کسان بھی فصلوں سے بچی کھچی چیزوں میں آگ لگاتے ہیں لیکن اس سال حکومت کی جانب سے ایسے کسانوں پر جرمانہ عائد کرنے کے بعد انہوں نے آگ لگانے کی وارداتیں کم کی ہیں۔ پنجاب میں متعدد کسانوں نے آگ لگانے کے واقعہ پر سخت حکومتی اقدامات پر احتجاج بھی کیا۔ بعض مقامات پر کسانوں نے کھلے عام اسکی خلاف ورزی کی اور انہوں نے گھاس پھوس کو آگ لگائی۔ انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے انہیں فی ایکڑ 2ہزار روپے معاوضہ اور مسلسل 8 گھنٹے تک بجلی سپلائی کرنے کا وعدہ پورا نہ کیا تو وہ 10 مئی سے اجتماعی طور پر گندم کے کچرے کو آگ لگائیں گے۔ پنجاب میں تقریباً 35لاکھ ہیکٹر اراضی پر گندم بوئی جاتی ہے اور اس سال شاندار فصل ہوئی ہے۔
 

شیئر: