ریاض۔۔۔۔سعودی محکمہ پاسپورٹ نے انتباہ کیا ہےکہ گمشدہ پاسپورٹ یا اقامے کی رپورٹ کے اندراج میں تاخیر پر 3ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔محکمہ نے واضح کیا کہ 24گھنٹےکے اندر گمشدگی کی اطلاع ضروری ہے۔ جو شخص بھی پاسپورٹ یا اقامہ گم ہونے کے 24گھنٹے بعد رپورٹ درج کرائے گا اس پر ایک ہزار سے 3ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔ محکمہ پاسپورٹ نے تمام تارکین سے کہا کہ اقامے میں توسیع میعاد ختم ہونے سے پہلے کرانے کا اہتمام کریں۔اقامے کی تجدید کیلئے بینکوں کے ذریعے فیس جمع کراکر محکمہ پاسپورٹ سے رجوع کیا جائے۔ اگر کسی غیر ملکی کے اقامے کی میعاد ختم ہوگئی اور اس نے مقررہ وقت پر توسیع نہ کرائی تو ایسی صورت میں محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے فراہم کی جانیوالی خدمات سے محروم کردیا جائے گا۔پہلی مرتبہ تاخیر پر 500ریال جرمانہ ہوگا اور ایک سے زیادہ بار تاخیر کی صورت میں جرمانہ دگنا کردیا جائے گا۔