ہریانہ .... آپ کو یقین نہ آئے مگر یہاں مکیش کمار نامی ایک شخص انتہائی برق رفتاری سے درخت پر چڑھنے اوراترنے کا دعویٰ کرتا ہے۔ اسکا کہناہے کہ درختوں پر چڑھنا اور اترنا اس کا مشغلہ ہے جو 13سال کی عمر سے وہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ مکیش کنسٹرکشن کا کا م کرتا ہے اوراس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ 50فٹ اونچے درخت پر صرف 5منٹ میں چڑھ سکتا ہے۔ اب اسکی خواہش ہے کہ اسکا نام کسی طرح گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوجائے تاکہ اسے کچھ آمدنی ہوسکے۔اسکا کہناہے کہ 70فٹ بلند درختوں پر بھی وہ 6تا 7منٹ میں چڑھ سکتا ہے۔ اپنی اس عادت کی وجہ سے وہ کئی مرتبہ گرا بھی ہے اور زخمی بھی ہوا ہے مگر اپنی عادت کی وجہ سے اسکا یہ شوق ابھی تک برقرار ہے۔ اسکی صحت اچھی ہے اوروہ باقاعدگی سے دلیہ، انڈے کی سفیدی، سنترے اور دہی کھاتا ہے اور تندرست رہتا ہے۔