Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حارث رؤف ’انجری کے باعث‘ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر

حارث رؤف راولپنڈی ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران گر پڑے تھے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیر کو راولپنڈی میں میچ کے دوران ایک بال کو روکنے کی کوشش میں وہ گر پڑے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل سٹاف نے معائنے کے بعد کہا ہے کہ ان کا پٹھہ کچھاؤ کا شکار ہو گیا ہے۔
اب حارث کو علاج کے لیے لاہور میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر بھجوایا جائے گا۔
 خیال رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے 74 رنز سے جیت لیا تھا۔ دوسرا ٹیسٹ نو دسمبر سے ملتان اور تیسرا 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔
 

شیئر: