قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لوسیل سٹیڈیم میں فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 کے ایک میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے سوئٹزرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
کوارٹر فائنل میں پرتگال کی ٹیم سنیچر 10 دسمبر کو مراکش کا سامنا کرے گی۔
بدھ کو کھیلے جانے والے میچ میں پرتگال کی جیت کو ایک بڑی فتح قرار دیا جا رہا ہے لیکن اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ ٹیم سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کھیل کے تقریباً 70 منٹ تک بینچ پر بیٹھے نظر آئے اور ان کی جگہ ٹیم کی قیادت مشہور زمانہ ڈیفینڈر پیپے کرتے ہوئے نظر آئے۔
سوئٹزرلینڈ کے خلاف پرتگال نے کرسٹیانو رونالڈو کی جگہ کونسالو راموس کو کھلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اکیس سالہ راموس کے سامنے سوئٹزرلینڈ کے تمام ڈیفینڈرز بے بس نظر آئے اور انہوں نے تین گول سکور کیے۔
مزید پڑھیں
-
فرانس کے مباپے نے عمر میں 14 سال بڑے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیاNode ID: 723436
-
سپین کو اپ سیٹ شکست دے کر مراکش پہلی بار کوارٹر فائنل میںNode ID: 723901
کھیل شروع ہونے کے 70 منٹ بعد جب پرتگالی کوچ نے کرسٹیانو رونالڈو کو بحیثیت متبادل کھلاڑی گراؤنڈ میں اتارنے کا فیصلہ کیا تو سٹیڈیم میں بیٹھے تماشائیوں کے شور سے یہ پتا چل رہا تھا کہ وہ 37 سالہ سٹار فٹ بالر کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے پرتگالی سٹائکر اب تک اس ورلڈ کپ میں صرف ایک گول سکور کر پائے ہیں اور وہ بھی انہیں ایک پینلٹی کی صورت میں ملا تھا۔
لیکن غیر تسلی بخش کارکردگی کے باوجود بھی سوشل میڈیا پر فٹ بال سے محبت کرنے والے رونالڈو کی ہی مالا جپتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ٹوئٹر پر ’سپورٹ بائبل‘ نے میچ شروع ہونے سے پہلے کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں تمام پرتگالی کھلاڑی ایک ساتھ کھڑے تھے لیکن تمام کیمروں کا رخ صرف رونالڈو کی طرف تھا۔
WHAT A PHOTO!
Cristiano Ronaldo might not be playing, but he is still the centre of everything pic.twitter.com/QkVLDjv5TG
— SPORTbible (@sportbible) December 6, 2022
اگر سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر نظر ڈالی جائے تو کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جنہیں شاید اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ دلچسپی پرتگال اور ارجنٹائن کے درمیان فائنل دیکھنے میں ہے۔
فرید خان نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو تاریخ میں دوسری بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔ پہلی بار ایسا 2006 میں ہوا تھا۔‘
Both Lionel Messi and Cristiano Ronaldo are in the World Cup quarterfinals for only the second time in history, the first time was in 2006 pic.twitter.com/jm9ln1bP4e
— Farid Khan (@_FaridKhan) December 6, 2022
ای ایس پی این نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’لیونل میسی کی ارجنٹینا اور کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کے درمیان ورلڈ کپ کے فائنل کا خواب اب بھی زندہ ہے۔‘
The dream of a World Cup final between Lionel Messi's Argentina and Cristiano Ronaldo's Portugal is still in the cards pic.twitter.com/Z40NxcSDMs
— ESPN FC (@ESPNFC) December 6, 2022
کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کو فٹ بال کی حالیہ تاریخ کے دو سب سے بڑے کھلاڑیوں کی حیثیت سے جانا جاتا ہے اور ان دونوں کے ہی پرستار ہر جگہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ایک دوسرے سے بہتر قرار دیتے نظر آتے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو کوئی اور اعزاز اپنے نام کریں نہ کریں لیکن ایک اعزاز انہیں حاصل ہو گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ 37 سالہ فٹ بالر پرتگال کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی ہیں جو اپنے ملک کی جانب سے دوسری بار ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل کھیلیں گے۔
Cristiano Ronaldo becomes the first Portuguese player in history to reach the World Cup quarter finals twice. (2006 & 2022) pic.twitter.com/E6x6EhdBjt
— Troll Football (@UKTrollFootball) December 7, 2022