مشترکہ فضائی مشقیں ’طویق 3 ‘ کے عنوان سے شروع کی گئی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 10 عرب اور دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ فضائی عسکری مشقیں ’طویق 3 ‘ کے عنوان سے شروع کردی گئی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارہ ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز ایئربیس میں ہونے والی فضائی مشقوں میں شامل ممالک ایک دوسرے کے ساتھ عسکری تجربات کا تبادلہ کریں گے علاوہ ازیں فضائی شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ’طویق 3‘ فضائی مشقوں کا مقصد میدان جنگ میں فوجی دستوں کو اتارنے، جنگی آپریشن کی منصوبہ بندی، فضائی ٹرانسپورٹ، مشن کی تدابیر آزمانے اورمختلف قسم کے فضائی آپریشنز کی استعداد کو بہتر بنانا ہے۔