Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوادر میں ’حق دو تحریک‘ کی کال پر ہزاروں خواتین سڑکوں پر نکل آئیں

عالمی یوم انسانی حقوق کے دن گوادر میں حق دو تحریک کے دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں خواتین نے گوادر کے مغربی ساحل سے مفصل خوبصورت سڑک میرین ڈرائیو تک مارچ کیا۔
عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر گوادر کی ہزاروں باپردہ خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔ 45 دن سے حق دوتحریک کے دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لیے گوادر کے مغربی ساحل پر الجوہر سکول سے خواتین میرین ڈرائیو پر مارچ کرتے ہوئے ہوئے پدی زر جی ڈی اے پارک پر پہنچیں۔
خواتین نے سمندر میں غیرقانونی ٹرالرنگ، پاک ایران سرحد سے تجارت پر قدغن اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے شدید نعرے بازی کی۔
پدی زر جی ڈی اے پارک کے سامنے احتجاجی خواتین سے حق دو تحریک کے قائدین مولانا ہدایت الرحمٰن، حسین واڈیلہ اور خواتین رہنماؤں نے خطاب کیا۔
 احتجاج کرنے والی خواتین نے 45 دن سے جاری حق دو تحریک کے دھرنے سے اظہار یکجہتی کے نعرے بھی لگائے۔
ریلی میں شریک باپردہ خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر بھی اُٹھا رکھے تھے جن پر سمندر میں غیرقانونی ٹرالرنگ کی بندش کے مطالبے کے ساتھ آزادانہ سرحدی تجارت، لاپتہ افراد کی بازیابی اور ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے مطالبات درج تھے۔

شیئر: