چینی وزارت ثقافت کے تعاون سے قدیم مخطوطات کی نمائش
چینی وزارت ثقافت کے تعاون سے قدیم مخطوطات کی نمائش
اتوار 11 دسمبر 2022 5:21
سال 72 ہجری کے قدیم و نادر سکے بھی نمائش میں موجود ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت ثقافت نے چین کی وزارت کے اشتراک سے شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں عربی اور چینی قدیم دستاویزات و سکوں کی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق شاہ عبدالعزیز عوامی کتب خانے میں سال 72 ہجری کے سکوں کے علاوہ نایاب و نادرمخطوطات بھی رکھے گئے ہیں جو اسلامی فن اورعرب کی قدیم تاریخ کو اجاگر کرتے ہیں۔
شاہ عبدالعزیز لائبریری میں ’شاہراہ ریشم‘ کے حوالے سے ایک نادر اورنایاب دستاویز رکھی گئی ہے جس کی لمبائی 13 میٹرکے قریب ہے۔
مذکورہ دستاویز شاہراہ ریشم کے بارے میں اس دور کی قدیم ترین دستاویز ہے جس میں اس عظیم شاہراہ کے بارے میں تمام تر تفصیلات موجود ہیں۔
واضح رہے قبل ازیں ان نادر مخطوطات اورسکوں کی ایک نمائش چین کی پیکنک یونیورسٹی میں شاہ عبدالعزیز لائبریری کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔