سعودی عرب میں امدادی ٹیم انجاد نے کہا ہے کہ’ ریاض ریجن کے الدھنا صحرا میں راستہ بھول جانے والے مقامی شہری کو تلاش کرلیا گیا‘۔
مقامی شہری گاڑی سے اتر کر صحرا میں دور نکل گیا تھا اور واپسی کا راستہ بھول گیا تھا۔
عاجل ویب کے مطابق ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیا کہ ’انجاد کی ٹیم نے راستہ بھول جانے والے شہری کو تلاش کرلیا۔ اس کی صحت اچھی ہے۔ اب اس کی گمشدہ گاڑی کی تلاش کی جا رہی ہے‘۔
انجاد ٹیم کے رضا کار سعودی شہری کی صحرا میں گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی واضح پروگرام کے تحت تلاش میں نکل گئے تھے۔