Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم سیکیورٹی فورس پر حملہ کرنے والا سعودی شہری ہے

مکہ مکرمہ:حرم مکی شریف سیکیورٹی فورس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کرکے زخمی کرنے والا سعودی شہری ہے جس کی عمر 36سال ہے۔ اس نے گرفتار ی پر مزاحمت کرتے ہوئے3اہلکاروں کو چھری کے وار سے زخمی کردیا تھا۔ اہلکاروں کو چھری کے وار سے ہاتھوں اور کندھوں پر زخم آئے۔ انہیں ضروری طبی سہولت دینے کے بعد دو دن آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دریں اثناءقانونی مشیر علی فریح نے کہا ہے کہ اگر یہ ثابت ہوگیا کہ حملہ آور نفسیاتی مریض ہے تو اس کے ولی امر کوزخمی ہونے ولے اہلکاروں کو مالی معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نفسیاتی مریض کی پوری ذمہ داری اس کے اہل خانہ پر عائد ہوتی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: