Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قازقستان کی فضائی کمپنی سعودی عرب کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی

گزشتہ برس اکتوبر میں قازقستان نے سعودی اور خلیجی ممالک کے شہریوں کو پہلے ویزا لینے شرط سے استثنیٰ دیا تھا (فائل فوٹو: ائیر استانا)
قازقستان کی سب سے بڑی فضائی کمپنی اگلے برس سعودی عرب کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔
سبق نیوز نے قازقستان کے میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ قازقستان کی ’استانا ایئر لائنز‘ عنقریب مشرق وسطیٰ کے لیے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے جا رہی ہے اور ان سعودی عرب کے لیے پراہ راست پروازیں بھی شامل ہوں گی۔
توقع کی جا رہی ہے کہ سعودی عرب کے لیے استانا ایئرلائنز کی پہلی براہ راست پرواز اگلے برس ستمبر میں اڑان بھرے گی۔
واضح رہے کہ استانا ائیر لائنز قازقسان کی سب بڑی فضائی کمپنی ہے جس کے 51 فیصد حصص کی ملکیت قازقستان کی حکومت جبکہ 49 فیصد بی اے ای سسٹمز نامی کمپنی کی ہے۔
رواں برس کے دوران قازقستان سے 20 ہزار افراد نے مملکت کا سفر کیا جبکہ اسی دورانیے میں 3500 سعودی شہری قازقستان گئے۔
گزشتہ برس اکتوبر میں قازقستان نے سعودی اور خلیجی ممالک کے شہریوں کو پہلے ویزا لینے شرط سے استثنیٰ دیا تھا۔

شیئر: