واشنگٹن ....مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹیو افسر ستیا نادیلا نے کہا ہے کہ مائیکرو سافٹ جدید موبائل فون تیار کریگا لیکن پرانے ڈیزائن کی جگہ نئے ڈیزائن کے اسمارٹ فون مارکیٹ میں لائے جائیں گے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کمپنی جلد ایسے اسمارٹ فون مارکیٹ میں متعارف کرائیگی جس سے اس صنعت کا معیار ہی بدل جائیگا۔ یہ اسمارٹ فون پچھلے موبائل کے ڈیزائن کی طرح نہیں ہونگے۔ ہم ونڈوز10موبائل پر زیادہ توجہ دینگے تاہم کمپنی کا کہناہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ موجودہ اسمار ٹ فون کی طرح کے فیچرز شامل نہیں ہونگے۔ حال ہی میں یہ قیاس آرائیاں بھی ہورہی تھیں کہ مائیکرو سافٹ ایک سرفیس فون مارکیٹ میں لانے کیلئے تیار ہے۔