Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک پریمیئم ٹی وی شوز شروع کریگا

نیویارک .... فیس بک آئندہ ماہ پریمیئم ٹی وی شوز شروع کرنے والا ہے۔جون کے وسط سے تقریباً2درجن نئے شو ناظرین کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ فیس بک 2طرح کے شوز پیش کرنا چاہتا ہے۔ ان میں بڑے بجٹ والے شوز بھی شامل ہونگے جبکہ 5سے 10منٹ کے شوز بھی ہونگے۔ یہ شو فیس بک کی ایپ پر بھی دیکھے جاسکیں گے۔ فیس بک پہلے ہی ورچول ریئلٹی شو شروع کرچکا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک زیادہ تر ایسے شوز پیش کرنا چاہتا ہے جو نوجوانوں کو متاثر کریں۔ وہ اس سلسلے میں اپنے مخالف اسنیپ چیٹ سے مقابلہ کرنا چاہتاہے جو نوجوان صارفین پر زیادہ توجہ دیتا ہے او راس نے اس قسم کے شوز پہلے سے ہی دکھانا شروع کردیئے ہیں۔ فیس بک نے ان شوز کیلئے اے کیٹگری کے اداکاروں کی فہرست تیار کی ہے۔ دوسرے نمبر پر وہ اسپورٹس پر توجہ دیگا او راسکے لئے اس نے ایک کمپنی سے بات چیت بھی کرلی ہے۔ ان شوز کے درمیان وہ اشتہارات بھی دکھائے گا جس سے اس کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔ فیس بک کے فالورز کی تعداد دنیابھر میں تقریباً1.2بلین ہے۔

شیئر: