Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان گارڈن فاؤنڈیشن کے سی ای او کون ہیں؟ 

کنگ سلمان گارڈن 16 مربع کلو میٹر رقبے پر قائم کیا جائے گا (فائل فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں کنگ سلمان گارڈن فاؤنڈیشن کی مجلس انتظامیہ کا اجلاس اتوار 18 دسمبر ہوا ہے۔ انتظامیہ نے جارج تناسفیوچ کو فاؤنڈیشن کا سی ای او مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جارج کو ریئل سٹیٹ ڈیولپمنٹ، تفریحاتی، تعلیمی اداروں اور مالیاتی انتظامات نیز قانونی امورکے شعبوں میں 20 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ 
متعدد اہم عہدوں پر فائز رہنے کے علاوہ میرینا بائی سینڈز ریزوٹ کے ڈائریکٹر جنرل رہ چکے ہیں جسے براعظم ایشیا میں نمایاں تجارتی اور تفریحی مرکز مانا جاتا ہے۔ یہ سنگاپور کے سب سے بڑے ہوٹل اور سینڈ سکائی پارک پر مشتمل ہے۔
کنگ سلمان گارڈن سعودی دارالحکومت ریاض کے ان چار بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے جن کا اجرا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 19 مارچ 2019 کو کیا تھا۔ 
کنگ سلمان گارڈن 16 مربع کلو میٹر سے زیادہ کے رقبے پر قائم کیا جائے گا۔ یہ دنیا بھر کے شہروں میں سب سے بڑا گارڈن ہوگا۔ 

شیئر: