Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اواٹار‘ کے سیکوئل کی شمالی امریکہ میں دُھوم، کروڑوں کا بزنس

جیمز کیمرون کی 2009 کی بلاک بسٹر فلم کے سیکوئل کا طویل عرصے سے انتظار تھا (فوٹو: سکرین گریب)
ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم ’اواٹار: دی وے آف واٹر‘ نے شمالی امریکہ کے تھیٹروں میں دھوم مچاتے ہوئے ایک اندازے کے مطابق 13 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کما لیے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جیمز کیمرون کی 2009 کی بلاک بسٹر فلم کے سیکوئل کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔ اب 13 سال بعد فلم کا سیکوئل ریلیز ہوا ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔
انڈسٹری ٹریکر ایگزیبیٹر ریلیشنز کے مطابق اضافی 30 کروڑ ڈالر کی بین الاقوامی ٹکٹوں کی فروخت نے فلم کو مجموعی طور پر 43 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا  بزنس دیا۔
فرنچائز انٹرٹینمنٹ ریسرچ کے ڈیوڈ اے گراس کا کہنا ہے کہ ’توقعات ایک طرف لیکن یہ شاندار ہے۔ تعطیلات کے دوران اس کی نمائش کامیاب رہی۔‘
ڈزنی مارول پاور ہاؤس کا سیکوئل ’بلیک پینتھر: واکانڈا فار ایور‘ جو باکس آفس پر پانچ ہفتوں تک سرفہرست رہا، اسے ’اواٹار‘ نے ایک ہفتے کے آخر میں 50 لاکھ چار کروڑ ڈالر کے ساتھ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تیسرے نمبر پر یونیورسل کی ایکشن کامیڈی ’وائلنٹ نائٹ‘ ہے جس نے 50 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ ڈیوڈ ہاربر نے سانتا کلاز کا کردار ادا کیا ہے۔
ڈزنی کی کمپیوٹر اینی میٹڈ فیچر ’سٹرینج ورلڈ‘ 22 لاکھ ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئی۔
سرچ لائٹ کی ہارر کامیڈی ’دی مینو‘جس میں رالف فینیس نے اداکاری کی ہے 17 لاکھ ملین کے ساتھ پانچویں نمبر ہے۔

شیئر: