سعودی عرب میں گاڑی میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ جدہ پولیس نے سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ ’ابتدائی تحقیقات سے یہ بات ریکارڈ پر آئی ہے کہ ملزم اورگاڑی کے مالک کے درمیان پہلے سے جھگڑا تھا۔ آگ لگانے کی کارروائی جان بوجھ کر کی گئی‘۔
پولیس کا کہنا ہے کہ’ سعودی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔