Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب مواد تخلیق کاروں کی ’اثرا‘ کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت

اس ایونٹ میں دوسرے عربی مواد کے انیشیٹو کا آغاز شامل ہے(فوٹو ایس پی اے)
معروف عرب مواد تخلیق کار بدھ کو ریاض میں کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر اثرا کے زیر اہتمام ایک ’مواد کی بہتری‘  کی تقریب کے لیے جمع ہوں گے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض کے کنگ عبدالعزیز فنانشل ڈسٹرکٹ میں ہونے والے اس ایونٹ میں دوسرے عربی مواد کے انیشیٹو کا آغاز شامل ہے جس میں دستاویزی فلمیں، ادب، ترجمہ، آن لائن پلیٹ فارم، موسیقی، پوڈ کاسٹ اور موبائل ویڈیو گیمز شامل ہیں۔
اثرا کے ڈائریکٹرعبداللہ الراشد نے کہا کہ ’ اس انیشیٹو کا مقصد مواد کو تیار کرنا اور مملکت میں ثقافت اور اختراع کے شعبوں میں متنوع مواقع فراہم کرنا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ یہ پروگرام خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو ہدف بناتا ہے جو عربی میں تحریری، صوتی یا بصری مواد تیار کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں‘۔
عبداللہ الرشید نے کہا کہ ’یہ انیشیٹو وسیع تر ثقافتی منظر نامے کو تیار کرنے اورمواد کی تخلیق کے شعبے کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے‘۔
بدھ کو منعقد ہونے والے پروگرام میں ایک نمائش شامل ہے جس میں اثرا کے اس شعبے میں کیے جانے والے کام کے بارے میں بتایا جائے گا۔
تخلیق کار اس پروگرام کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں جس کی  آخری تاریخ 31 مارچ ہے۔
ایک کمیٹی ان درخواستوں پر غوراورانتخاب کرے گی جو اثرا سے مالی، مارکیٹنگ اور لاجسٹک سپورٹ سے مستفید ہوں گی۔
منتخب منصوبوں کا اعلان 31 جولائی 2023 کو کیا جائے گا۔

شیئر: