Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈیزائنرز کا روایتی تخلیقات کے فروغ کے لیے عملی اقدام

پروجیکٹ کا مقصد تحقیقی ڈیزائنز کو انڈسٹری اور کمیونٹی کے ساتھ جوڑنا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
تحقیق کام کو اجاگر کرنے والے ادارے اظلال اور جدہ کی عفت یونیورسٹی کے درمیان سالانہ سعودی ڈیزائن فیسٹیول میں گذشتہ سال دستخط کی گئی مفاہمتی یادداشت پرعمل اقدامات کے آغاز کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق اس تقریب میں سعودی طلباء روایتی اور تخلیقاتی کام کو عملی شکل دینے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

تقریب میں سعودی طلباء روایتی اور تخلیقاتی کام کو عملی شکل دے رہے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

جدہ میں واقع شدا ہوٹل روایتی اور ثقافتی ڈیزائن پر کام کرنے والے سعودی طلباء کےعملی اقدامات کو اپنا رہا ہے۔
یہ ہوٹل اپنے صاف ستھرے جمالیاتی ماحول کے ساتھ  مملکت کے جنوبی علاقے کی عسیری ثقافت کو پروان چڑھانے کی خصوصیت رکھتا ہے جس میں روایتی آرٹ 'القط' اور مخصوص عرب ایمبرائڈری 'سدو' شامل ہے۔
جدہ کی معروف عفت یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کئے گئے اس ڈیزائن پروجیکٹ کا مقصد تحقیقی کام کرنے والے ڈیزائنز کو انڈسٹری اور کمیونٹی کے ساتھ جوڑنا ہے۔
اس تقریب کے موقع پر موجود اظلال کمپنی کی بانی شہزادی نورہ الفیصل نے بتایا کہ روایتی ڈیزائن کو فروغ دینے کے لیے طلبا کو مختلف سہولیات دینا انتہائی ضروری ہےجس سے تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکے۔

 مملکت کا جنوبی علاقہ عسیری ثقافت کو پروان چڑھانے کی خصوصیت رکھتا ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

تقریب میں موجود رمیسا محمد نے بتایا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک ایسے ہوٹل کے ساتھ کام کررہے ہیں جو بہت بڑا ثقافتی مرکز ہے اور اقدار کا تحفظ کررہا ہے۔
اس جگہ کی روایات پورے منصوبے کی رونق میں اضافہ کرتی ہیں، ہم اس حقیقت کو محفوظ کر رہے ہیں اور اس میں ہم مغرب سے متاثر نہیں ہو رہے، یہ سب کچھ ہمارے لوگوں نے ہمارے لوگوں کے لیے بنایا ہے۔
رمیسا محمد نے مزید کہا کہ جو مصنوعات یہاں ڈیزائن کی جا رہی ہیں اگر آپ ان کو دیکھیں تو یہ ثقافت سے بہت زیادہ قریب ہیں اور کچھ لوگ اس بات کی دلیل دیتے ہیں کہ یہ ڈیزائن ہماری ثقافت ہے۔
یہاں موجود عفت یونیورسٹی کے ہیڈ آف ڈیزائن ڈاکٹر ساجد خلیفہ نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کا مقصد ہمارے نوجوانوں کو حقیقی صنعت کے ساتھ مل کرکام کا تجربہ فراہم کرنا ہےتاکہ وہ ڈیزائن کنسلٹنٹس کے طور پر کام کر سکیں۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: