Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریحام کی تیسری شادی، پرویز الہی کا عمران خان کو مشورہ، اسلام آباد میں دھماکے سمیت پاکستان سے ہفتہ بھر کی اہم خبریں

ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کیا (فوٹو: فیس بک، ریحام خان)
ریحام خان کی تیسری شادی، پرویز الہی کا عمران خان کو مشورہ اور بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر انڈیا میں احتجاج گزشتہ ہفتے کے اہم موضوعات رہے۔
بنوں میں انسداد دہشت گردی پولیس کے مرکز پر قبضہ کر کے سکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنانے والوں کی ہلاکت، اسلام آباد میں خود کش دھماکہ اور پاکستان میں ٹویوٹا کے پلانٹ کی بندش بھی نمایاں خبروں میں شامل رہی۔

ریحام خان کی تیسری شادی، ’مرزا مجھ سے 13 برس چھوٹے لیکن سمجھدار ہیں‘

ٹی وی اینکر اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی ہے۔
جمعے کو ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس پر لکھا ہوا تھا ’جسٹ میریڈ۔‘
فیس بک پر اپنی پوسٹ میں ریحام خان نے لکھا کہ ’مجھے اپنے فالوئرز اور خیر خواہوں کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں ایک سادہ سی تقریب میں مرزا بلال بیگ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہوں۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

بلاول بھٹو کے بیان پر انڈیا میں مظاہرے، پتلے نذر آتش

پاکستان نے 2002 میں رونما ہونے والے گجرات فسادات کے حوالے سے انڈین وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دیا ہے۔
سنیچر کو پاکستان کے دفتر خارجہ نے انڈین وزارت خارجہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ’مسلمانوں کے قتل عام کو چُھپانے کی کوشش‘ قرار دیا۔
خبر کی تفصیل پڑھیں

’احسان فراموش نہ بنیں،‘ پرویز الٰہی کا عمران خان کے بیان پر اعتراض

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اتحادی اور پنجاب کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف بیانات پر اعتراض اٹھانے ہوئے کہا ہے کہ ’پی ٹی آئی احسان فراموش نہ بنے۔‘
سنیچر کو پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے ساتھ بیٹھ کر یہ اعلان کیا تھا کہ آئندہ جمعے کو دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

بنوں میں آپریشن مکمل، 25 دہشت گرد ہلاک: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں آپریشن مکمل ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
منگل کی رات کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے مقامی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 25 دہشت گرد مارے گئے، سات نے سرنڈر کیا جبکہ فرار ہوتے تین گرفتار ہوئے۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی نہیں توڑتے تو پلان بی بھی ہے: فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی نہیں توڑتے تو ان کی جماعت کے پاس پلان بی بھی ہے۔
پیر کو اردو نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’مسلم لیگ ق نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ اتحاد میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ ابھی انہوں نے ہمیں یہی یقین دلایا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ اتحاد میں رہنا چاہتے ہیں۔‘
مکمل خبر یہاں پڑھیں

اسلام آباد میں دھماکہ: ’حملہ آور ایک تھا یا دو، تعین نہ ہو سکا‘

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس ناکے کے قریب خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے ہیں۔
جمعے کو یہ خودکش دھماکہ سیکٹر آئی ٹین فور میں پولیس کی جانب سے تلاشی کے دوران ہوا۔
اسلام آباد پولیس نے دھماکے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ’پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا تو گاڑی رکتے ہی خودکش بمبار نے خود کو اُڑا دیا۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں
 

عمران خان کے گرد گھیرا تنگ، اپنا آخری کارڈ کھیل چکے: وزیر دفاع

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل کا آخری کارڈ کھیل چکے اور اب ان کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔
منگل کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے عمران خان پر الزام لگایا کہ اگر وہ خود حکومت نہیں چلا سکے تو اس میں جنرل باجوہ کا کیا قصور ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی کا پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ بند

پاکستان میں ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے دس دنوں کے لیے اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔
پیر کو ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف کمیشن کو ایک لیٹر کے ذریعے مطلع کیا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے متعارف کرائے گئے طریقہ کار کے تحت آٹو انڈسٹری کو بیرون ملک سے ’کمپلیٹلی ناک ڈاؤن‘ کٹس اور کاروں کی دیگر اشیاء درآمد کرنے کے لیے پیشگی اجازت لینے کے لیے گہا گیا تھا۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں
 

شیئر: