دارفور میں جھڑپیں، کم از کم سات افراد ہلاک: سرکاری میڈیا
فوری طور پر یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ تصادم کیوں شروع ہوا ( فوٹو اے ایف پی)
سوڈان کے شورش زدہ علاقے دارفور میں عرب اور غیرعرب گروپوں کےدرمیان جھڑپوں میں کم ازکم سات افراد ہلاک ہوگئے۔
عرب نیوز کے مطابق سرکاری خبر رساں ایجنسی نے سنیچر کو عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کو جنوبی دارفور ریاست کے دارلحکومت سے بیس کلو میٹر دورعرب اور غیرعرب گروپوں کےدرمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ فوری طور پر یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ تصادم کیوں شروع ہوا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا اونٹوں اور گاڑیوں پر سوار چرواہوں کے ایک کے گروپ نے جمعے کو گاوں پر حملہ کیا جس سے آگ لگ گئی اور چار افراد ہلاک ہوگئے۔
بدھ اور جمعرات کے درمیان دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایک شخص اس وقت ہلاک ہوا جب جھڑپیں قریبی دیہات تک پھیل گئیں۔ دکانوں کو لوٹے جانے کے بعد دیہات جزوی طور پر جل گئے۔
ایک طبی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ گولیاں لگنے کے باعث 20 زخمیوں کو علاج کےلیے نیالا ہسپتال لایا گیا۔
سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق تشدد پر قابو پانے کےلیے سیکیورٹی فورسز کوعلاقے میں بھیجا گیا ہے۔