Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: مکان میں گنجائش سے زیادہ رہائش، خلاف ورزی پر دس لاکھ درہم تک جرمانہ

مکان میں اتنے افراد کو رہنے کی اجازت دیں جتنی اس کی گنجائش ہے( فائل فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں بلدیات و ٹرانسپورٹ کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ’نئے سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک مکان میں گنجائش سے زیادہ افراد کی رہائش کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق بلدیاتی ادارے نے امارات کے تمام علاقوں اور شہروں میں آگہی مہم شروع کی ہے۔ اسے ’آپ کی رہائش آپ کی ذمہ داری‘ کاعنوان دیا گیا ہے۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ’ مقررہ قانون اور لائحہ عمل کی خلاف ورزی پر دس لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا اور محکمہ جاتی سزا بھی دی جائے گی‘۔ 
’آگاہی مہم کے دوران ایک مکان میں گنجائش سے زیادہ افراد کی رہائش کے نقصانات سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا‘۔
بلدیاتی ادارے نے امارات کے تمام شہریوں، عمارتوں اور کمپنیوں کے مالکان سے کہا کہ ’وہ ایک مکان میں اتنے ہی افراد کو رہنے کی اجازت دیں جتنی اس کی گنجائش ہے۔ اس حوالے سے جو پابندی قانون میں ہے اس کا احترام کیا جائے‘۔ 
بلدیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ’ورکرز (بیچلرز) کو انہی علاقوں میں رہائش فراہم کریں جو ان کے لیے مختص ہیں۔ انہیں  فیملی والے رہائشی علاقے سے دور رکھا جائے‘۔ 

شیئر: