Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں مصنوعی جھیل اور ونٹر ورلڈ لینڈ توجہ کا مرکز

تفریحی پارک ونٹر ونڈر لینڈ میں ہزاروں افراد کا آنا جانا لگا ہوا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
تیسرا ریاض سیزن جو اب تک کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ متحرک ایونٹ سمجھا جا رہا ہے دارالحکومت میں 21 اکتوبر سے فن اور ثقافت کی بے مثال سرگرمیوں کے ساتھ  جاری ہے جو مملکت میں پہلے نہیں دیکھی گئیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ  نے بتایا ہے کہ رواں سال کا ریاض سیزن 15 مختلف زونز میں ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد سرگرمیوں اورتفریحات  پر مشتمل ہے۔
ریاض سیزن میں دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل اور بچوں کی تفریح کے لیے کیبل کار کے علاوہ آسمانی جھولے اور ونٹر ورلڈ لینڈ موجود ہے جو دیکھنے والوں کی توجہ کا خاص مرکز بنے ہوئے ہیں۔
ریاض سیزن میں 252 ریستوراں اور کیفے کھولے گئے ہیں اس کےعلاوہ 240 ایسے سٹورز موجود ہیں جہاں مختلف نوعیت کی اشیا فروخت کی جا رہی ہیں۔
آٹھ بین الاقوامی شوز، 150 سے زیادہ کنسرٹس، سات عالمی نمائشیں، دو بین الاقوامی فٹ بال میچز،17 سعودی اور عرب  ڈراموں کے علاوہ WWE ایونٹس میں ریسلنگ بھی شامل ہے۔
ریاض سیزن کپ  میں سعودی عرب کی معروف فٹبال کلب  الہلال اور النصر کے کھلاڑیوں کے ساتھ  پیرس سینٹ جرمین ٹیم کے مقابلے بھی رکھے گئے ہیں۔
اس تقریب میں آتش بازی کا  انتہائی دلفریت مظاہرہ کیا جارہا ہے جو آنے والوں کو65 دن  دکھایا جائے گا،خاندان میں ہر عمر  کے  افرادکے لیے یہاں منفرد تقریبات کی لمبی فہرست موجود ہے۔

15 مختلف زونز میں ساڑھے آٹھ ہزار سرگرمیوں اورتفریحات موجود ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر

یہاں موجود 15 زونزمیں بولیورڈ ورلڈ، بلیوارڈ ریاض سٹی، ونٹر ونڈر لینڈ، المربا، سکائی ریاض، ویا ریاض، ریاض چڑیا گھر، لٹل ریاض، دی گرووز، امیجنیشن پارک، السویدی پارک، سوق الزیل، قریت زمان، ریاض فرنٹ اور فین فیسٹیول شامل ہیں۔
ریاض سیزن کے آغاز سے کھولا جانے والا ونٹر ونڈرلینڈ دارالحکومت میں ہونے والی درجنوں سرگرمیوں اور تجربات میں سے ایک ہے۔
ریاض کے وسط میں واقع تفریحی پارک ونٹر ونڈر لینڈ میں ہزاروں افراد کا آنا جانا لگا ہوا ہے۔ ریاض سیزن تھری میں اب تک یہ سب سے زیادہ پرکشش مقامات میں سے ایک ہے۔

موسم سرما کے حوالے سے مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا سکیٹنگ پارک قائم ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

لندن کے ہائیڈ پارک میں نومبر کے وسط سے جنوری کے وسط تک دکھایا جانے والا ونٹر ونڈرلینڈ 2019 میں ریاض سیزن ون سے اس ایونٹ میں شامل ہے۔
ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں37 ہیکٹر کا تھیم پارک بنایا گیا ہے جہاں موسم سرما کے حوالے سے80 سے زائد مختلف قسم کی سواریاں، پانچ نئے گیمز اور مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا سکیٹنگ پارک قائم ہے۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: