Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں فالکن نیلامی ختم، 70 لاکھ ریال کا کاروبار ہوا

’30 دن تک جاری رہنے والی نیلامی میں کل 81 بازوں پر بولی لگی ہے‘ (فوٹو: واس)
ریاض میں فالکن نیلامی کے تیسرے سیزن کا اختتام ہوگیا ہے جس میں مجموعی طور پر 70 لاکھ ریال کا کاروبار ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ دو سیزنوں کی طرح تیسرا سیزن بھی نہایت کامیاب رہا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’30 دن تک جاری رہنے والی نیلامی میں کل 81 بازوں پر بولی لگی ہے‘۔
’آخری دن میں 4 باز مجموعی طور پر4 لاکھ 61 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں‘۔
فالکن نیلامی کی اختتامی رات میں قرعہ اندازی ہوئی جس میں 10 افراد کو 5 ہزار ریال کے انعامات دیئے گئے۔

شیئر: