Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین ورکرز کے لیے نئی دہلی اور ممبئی میں پروفیشن ٹیسٹ

پروفیشن ٹیسٹ پروگرام دو مراحل  میں نافذ کیاجارہا ہے( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں روزگار کےلیے آنے والے انڈین ورکرز کا پروفیشن ٹیسٹ ماہ رواں کے آخر میں نئی دہلی اور ممبئی میں شروع کیا جائے گا۔
پاکستان میں ورکرز کے پروفیشن ٹیسٹ کی شروعات گزشتہ ماہ سے شروع ہوچکی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود مملکت میں ہنر مندوں کا معیار بلند کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
وزارت چاہتی ہے کہ سعودی لیبر مارکیٹ میں اہل ہنر مند ورکرز آئیں تاکہ پیشہ ورانہ خدمات کا معیار بلند ہو اورغیر ہنر مند  افراد کی آمد کا سلسلہ بند ہوسکے۔
سعودی وزارت افرادی قوت نے اہداف کے حصول کے لیے پروفیشن ٹیسٹ پروگرام متعارف کرایا ہے جو دو مراحل میں نافذ کیاجارہا ہے۔
پہلے مرحلے میں سعودی عرب آنے والے ورکرز کا پروفیشن ٹیسٹ خود ان کے اپنے ملک میں کرایا جاتا ہے، پھر سعودی عرب پہنچنے پر دوسرے مرحلے میں ایک اور پروفیشن ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔ 
سعودی حکومت نے پلمبنگ، بجلی، آٹو بجلی، ویلڈنگ، ریفریجریشن اور ایئر کنڈیشنگ شعبوں میں ورکرز کے لیے پروفیشن ٹیسٹ پروگرام شروع کیا ہے۔ 
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود 23 شعبوں میں پروفیشن ٹیسٹ متعارف کرانے کا عزم کیے ہوئے ہے۔ 
یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے بھی افرادی قوت کی بھرتی اور پروفیشن ٹیسٹ پروگرام سے متعلق دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
 معاہدے کے تحت ہنرمند اور تصدیق شدہ ملازمین کو سعودی عرب بھیجا جائے گا۔ ہنرمند ملازمین کی تصدیق پاکستان کی ٹیکنیکل افرادی قوت کو بیرون ملک ٹریننگ کے لیے اہل بنائے گی۔

شیئر: