Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں مخصوص پیشوں کے لیے ’ پروفیشنل اقامہ‘ جاری کرنے کی تجویز 

تجارتی پردہ پوشی کے انسداد کے لیے متعدد سفارشات پیش کی گئی ہیں (فوٹو اخبار24)
سعودی عرب کے پانچ سرکاری ادارے لیبر مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر مخصوص پیشوں کے لیے ’پروفیشنل اقامہ‘  جاری کرنے کی تجویز پرغور کررہے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب میں تجارتی پردہ پوشی کے انسداد کے لیے متعدد سفارشات پیش کی گئی ہیں‘۔
پیش کی جانے والی سفارشات میں سب سے اہم یہ ہے کہ ’ایک ورکنگ ٹیم تشکیل دی جائے جو لیبر مارکیٹ کی ضروریات کی بنیاد پر ایک نئے اقامے کے اجرا کا جامع تصور پیش کرے۔ یہ پروفیشنل اقامہ ہوگا اور مخصوص پیشوں سے تعلق رکھنے والوں کے لیے جاری ہوگا‘۔ 
وزارت تجارت نے کہا کہ ’پروفیشنل اقامے کا تصور دینے والی کمیٹی کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ اقامے کی شرائط اور تقاضے واضح اور شفاف انداز میں طے کرے۔ پروفیشنل اقامے کے دورانیے اور اس کی فیس کا تعین  اور اقامے کے اجرا کے لیے قومی  پلیٹ فارم متعارف کرایا جائے‘۔
’یہ بھی بتایا جائے کہ عارضی ورکرز کی فراہمی کے سلسلے میں ایک یا اس سے زیادہ قومی کمپنیوں کا قیام مناسب اور ضروری ہوگا‘۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ’کمیٹی  کو یہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے کہ وہ نوے دن کے اندر جامع رپورٹ متعلقہ ادارے کو پیش کرے‘۔

شیئر: