Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹرز مولانا طارق جمیل کو نگرانی میں رکھنا چاہتے ہیں: بیٹا

گذشتہ برس مولانا طارق جمیل کو پاکستانی حکومت کی جانب سے ’پراڈ آف پرفارمنس‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ (فائل فوٹو: طارق جمیل/فیس بُک)
مولانا طارق جمیل کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی طبعیت اب بہتر ہے لیکن ڈاکٹر انہیں ابھی مزید کچھ دن ہسپتال میں رکھنا چاہتے ہیں۔
بدھ کو ایک ٹویٹ میں یوسف جمیل کا کہنا تھا کہ ’محترم مولانا طارق جمیل صاحب اب بہت بہتر ہیں۔‘
خیال رہے منگل کی رات کو یوسف جمیل کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ ان کے والد کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اب ان کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی طبعیت سنبھل گئی ہے لیکن ڈاکٹر مزید تین دن تک انہیں زیر نگرانی رکھیں گے۔
مولانا طارق جمیل کو اس سے قبل جنوری 2019 میں بھی دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں لاہور کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم انہیں انجیو گرافی کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

گذشتہ برس انہیں پاکستانی حکومت کی جانب سے ’پراڈ آف پرفارمنس‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

شیئر: