Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین میں معمر و معذور افراد کے لیے الیکٹرک وہیل چیئرز کی فراہمی

اس اقدام کا مقصد ان تمام افراد کی مدد کرنا جنہیں مسجد الحرام میں طواف اور سعی کے دوران مشکلات پیش آتی ہیں (فائل فوٹو: واس)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے انتظامی امور کی نگرانی کرنے والی اتھارٹی نے معمر اور معذور افراد کے لیے ’الأولیۃ لھم‘ کے عنوان سے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’واس‘ کے مطابق یہ اقدام جمعرات کو اٹھایا گیا ہے جس کے تحت بزرگ اور معذور افراد کو الیکٹرک وہیل چیئرز کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اس اقدام کا مقصد ان تمام افراد کی مدد کرنا جنہیں مسجد الحرام میں طواف اور سعی کے دوران مشکلات پیش آتی ہیں۔
مسجد الحرام کی موبیلٹی سروسز کے ڈائریکٹر احمد المقاطی نے کہا کہ اس انیشینٹو کا مقصد معمر اور جسمانی معذوری کے شکار افراد کو بہترین خدمات مہیا کرنا ہے تاکہ ان کی مشقت میں کمی آئے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سہولت کا انتظام مسجد الحرام کے کچھ داخلی دروازوں پر کیا گیا ہے تاکہ وہ پوری سہولت کے ساتھ مناسک ادا کر سکیں۔
احمد المقاطی نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کے تحت مختلف پوائنٹس اور راستوں میں سروسز فراہم کی گئی ہے اور اس مقصد کے لیے ایک ٹیم کو بھی مامور کیا گیا ہے۔
حرمین شریفین میں اس بہترین سہولیات فراہمی سعودی عرب کی قیادت کی ہدایات پر کی جا رہی ہے۔

شیئر: