ممبئی .... اداکارہ دیپکا پڈکون نے کہا ہے کہ اچھے کپڑے دوسروں کے لئے نہیں اپنے لئے پہنتی ہوں۔ حال ہی میں میڈ گالا میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے جو لباس زیب تن کیا تھا اس پر کافی لوگوں نے سرد مہری ظاہر کی تھی۔ مغربی ممالک میں بھی انہوں نے جس فیشن کا لباس پہنا تھا وہ لوگوں کو زیادہ متاثر نہیں کرسکا تھا تاہم پڈکون کاکہناہے کہ جس لباس میں آرام دہ اور عتماد نظرآتی ہوں وہی پہنتی ہوں۔ لوگ کیا تجزیہ کرتے ہیں اس سے کوئی غرض نہیں۔31سالہ بالی وڈ اسٹار نے کہا کہ میری ٹیم مجھے کپڑوں کا انتخاب کرکے دیتی ہے اور ضروری نہیں کہ ہمیشہ ان کا انتخاب اچھا ہو۔ یہ سب اجتماعی کوشش اور ٹیم ورک ہوتا ہے۔ بالکل اسی طرح جس طرح ہم فلم میں ایک ٹیم کی طرح کام کرتے ہیں۔ بعض اوقات آپ کو وہ کپڑے پسند آتے ہیں جو میں پہنے ہوئے ہوتی ہوں۔