طائف: پہاڑی سے گرنے والے کی نعش نکال لی گئی
زخمی کوابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ طائف کمشنری کی پہاڑی ڈھلوان سے گرکرایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
عاجل نیوز نے شہری دفاع کے ٹوئٹرپرجاری اطلاع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ طائف ریجن میں ‘شفا’کے پہاڑی مقام سے دوافراد کے گرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔
اطلاع ملنے پرشہری دفاع کی ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔ شہری دفاع کا مزید کہنا تھاکہ خطرناک پہاڑی ڈھلوان سے گرنے والے دوافراد میں سے ایک موقع پرہی ہلاک ہوگیا تھا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں امدادی ٹیم نے نکال لیا۔
زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والے کی نعش کو سرد خانے میں پہنچا دیا گیا۔
واضح رہے ان دنوں مملکت کے تمام علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
احتیاطی طورپرشہری دفاع کی جانب سے شدید بارش کے دوران طائف کے پہاڑی راستے کوعارضی طورپر بند کردیاجاتا ہے۔
بارش کےباعث گہری دھند کی وجہ سے پہاڑی راستے انتہائی خطرناک ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔