سعودی عرب میں نجران ریجن کی شرورہ کمشنری میں ہوائی فائرنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے پر دو شہریوں کوگرفتار کیا گیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شرورہ پولیس نے کمشنری کے محلے میں گاڑی سے ہوائی فائرنگ کرنے اور اس کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پرشیئر کرنے کا نوٹس لیا ہے۔
پولیس نے وڈیو میں شناخت کے بعد دونوں شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ فائرنگ میں استعمال ہونا والا ہتھیار بھی برآمد کرلیا گیا۔
دونوں ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔