Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور بحرین کے درمیان بحری مشقیں اختتام پذیر 

دونوں ملکوں کی بحری افواج نے حقیقی جنگی ماحول میں مشقیں کیں ( فوڈو ڈوئڈر وزارت دفاع)
سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بحرین کے ساتھ ’جسر 23‘ کے عنوان سے ہونے والی بحری مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق بحری مشقوں کے انچارج کرنل احمد العصیمی نے بتایا کہ بحرین اور سعودی عرب کی بحری افواج نے حقیقی جنگی ماحول میں مشقیں کیں۔
ریکارڈ وقت میں اعلی معیار کے ساتھ حربی آپریشن کیے اور دونوں ملکوں کے فوجی افسران نے جنگی عمل کو منظم کرنے کا تجربہ کیا۔ 
ج کرنل احمد العصیمی نے کہا کہ دونوں ملکوں کی بحریہ نے جنگی جہازوں پر نصب توپوں، سمندری سیکیورٹی یونٹوں اور میرینز  مشقوں کا اہتمام کیا۔  
انہوں نے بتایا کہ بحری جنگ کے مختلف حالات فرض کرکے عسکری آپریشن کیے گئے۔ تیز رفتار جنگی بوٹس کے حملے، حربی آپریشن کے دوران قریب سے گزرنے والے جہازوں کی تلاشی جیسے اقدامات بھی کیے گئے۔
’جسر 23‘ بحری مشقوں کا مقصد شریک یونٹوں کی حربی استعداد کا معیار بلند کرنا تھا۔ 

شیئر: