Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے فتح اللہ گولن سے تعلق پر 16افراد کوترکی کے حوالے کردیا

  ریاض..... سعودی عرب نے فتح اللہ گولن تنظیم سے وابستہ 16افراد کو گرفتار کرکے ترکی کے حوالے کردیا۔ فتح اللہ گولن تنظیم کو ترک حکومت دہشتگرد مانتی ہے۔ ترک حکام کے مطالبے پر سعودی سیکیورٹی فورس نے تنظیم سے وابستہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ یہ لوگ حج و عمرہ اور دیگر ویزوں پر مملکت آئے تھے۔ ذرائع کا کہناہے کہ ترک محکمہ خفیہ نے سعودی حکام کو آگاہ کیا تھا کہ فتح اللہ گولن تنظیم سے وابستہ افراد سعودی عرب میں سرگرم ہیں اور تنظیم کے لئے مختلف خدمات انجام دے رہے ہیں۔سعودی حکام نے گرفتاری کے بعد ترکی میں ادارہ انسداد دہشتگردی کے حکام کے حوالے کردیا ہے۔ ترک ادارے نے گرفتار شدگان کو لانے کیلئے خصوصی طیارہ روانہ کیا تھا۔واضح رہے کہ امریکہ میں مقیم ترک داعی و اسکالر فتح اللہ گولن کو ترک حکومت دہشتگرد قرار دیتی ہے۔ ترک حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ جولائی میں ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت کے پیچھے فتح اللہ گولن کا ہاتھ تھا۔ ترکی نے فتح اللہ گولن کو حوالے کرنے کا امریکہ سے مطالبہ کررکھا ہے۔

شیئر: