آسٹریلوی ٹی20 بگ بیش لیگ میں اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں برسبین ہیٹ نے سڈنی سکسرز کو 15 رنز سے شکست دے دی۔
برسبین ہیٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے جس میں نیتھن مکسوینی نے 84، جوش براؤن نے 62 اور سیم بلنگز نے 28 رنز سکور کیے۔
مزید پڑھیں
-
انڈیا پاکستان ٹیسٹ، میلبورن کرکٹ کلب کا اظہارِ دلچسپیNode ID: 729796
-
بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانا میرے ہاتھ میں نہیں: شاہد آفریدیNode ID: 730326
سڈنی سکسرز کی جانب سے شان ایبٹ، ڈینیئل کرسچن، ہیڈن کیر اور بین ڈوارشیاس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس کے جواب میں سڈنی سکسرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سڈنی سکسرز کی جانب سے جورڈن سلک اور جیمز ونس نے 41، 41 جبکہ جوش فیلیپی نے 27 رنز بنائے۔
برسبین ہیٹ کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے مائیکل نیسر نے 3، مارک سٹیکیٹی، میتھیو کوہنیمان اور روس وائٹلی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
برسبین کے گابا سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ایک حیرت انگیز چیز دیکھنے میں آئی۔
آسٹریلوی چینل فاکس سپورٹس کے مطابق برسبین ہیٹ کے اوپنر جوش براؤن جس بلے کے ساتھ کھیل رہے تھے وہ ان کا اپنا بنایا ہوا تھا۔
انہوں نے اپنے ہی بنائے ہوئے بلے سے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے برسبین ہیٹ کی جانب سے 23 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔
جوش براؤن برینڈ کُوپر کرکٹ کے تحت اپنے بلے خود بناتے ہیں۔
Enjoy all SIX sixes from Josh Brown's blistering innings #BBL12 pic.twitter.com/XfbG3ORdjg
— (@7Cricket) January 1, 2023