پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 9 جنوری سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے ممکنہ سکواڈ میں دو مزید بیٹرز فخر زمان اور حارث سہیل کو شامل کردیا گیا ہے۔
فخر زمان اور حارث سہیل کی سکواڈ میں شمولیت کے بعد ممکنہ سکواڈ 22 سے بڑھ کر 24 رکنی ہوگیا ہے۔
فخر زمان اور حارث سہیل کے سکواڈ میں شامل کیے جانے کی خبر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی نے جمعہ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی۔
مزید پڑھیں
-
برازیل کے ’عظیم‘ فٹ بالر پیلے 82 سال کی عمر میں وفات پاگئےNode ID: 729996
شاہ آفریدی نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'ہم نے فخر زمان اور حارث سہیل کو آج فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد نیوزی لیںڈ کے خلاف ممکنہ کھلاڑیوں کی لسٹ میں شامل کر رہے ہیں، یہ پاکستان کپ بھی بہتر طریقے سے کھیل رہے ہیں۔‘
اس سے پہلے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بدھ کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 22 رکنی ممکنہ سکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں فخر زمان، حارث سہیل، خوشدل شاہ اور افتخار احمد شامل نہیں تھے۔
چیف سلیکٹر کی جانب سے فخر زمان کو ڈراپ کیے جانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
We have added Fakhar Zaman and Haris Sohail to the NZ probables list after they passed their fitness tests today. The two are also playing in Pak Cup and doing well. pic.twitter.com/niK52G2XfH
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 30, 2022
کرکٹ کے حلقوں نے اس بات پر سوشل میڈیا پر احتجاج کیا کہ فخر زمان ون ڈے کی رواں سال اس فارمیٹ میں کارکردگی بہتر رہی ہے تو انہیں ٹیم سے ڈراپ کرنے کی وجہ کوئی نہیں تھی۔
فخر زمان نے رواں سال 9 ون ڈے میچز کھیلے جس میں انہوں نے 33 کی اوسط سے 303 رنز بنائے ہیں جس میں ایک سینچری اور ایک ففٹی بھی شامل ہے۔
فخر زمان نے اب تک پاکستان کی جانب سے 62 ون ڈے میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 45 کی اوسط کے ساتھ 2628 رنز بنائے ہیں۔
دوسری جانب فخر زمان ون ڈے فارمیٹ کی آئی سی سی رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
