Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سیلاب متاثرین کی مدد پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں‘

بلاول بھٹو نے کہا کہ ’فلاحی اداروں کی مدد کی ابھی بھی ضرورت ہے‘ (فوٹو:اے پی پی)
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ’سیلاب متاثرین کی مدد پر سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کا شکرگزار ہوں۔ دنیا نے ہمیں اکیلا نہیں چھوڑا بلکہ ہماری مدد کی۔‘
منگل کو دادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ ’سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں سیلابی پانی ابھی بھی موجود ہے، جہاں سے پانی نکل چکا ہے وہاں تباہی ہی تباہی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یہ قیامت سے پہلے قیامت ہے، ہم اس قدرتی آفت سے گزر رہے ہیں۔ فلاحی اداروں کی مدد کی ابھی بھی ضرورت ہے۔‘
بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ وہ جنوری میں سیلاب متاثرین کا پروگرام لانچ کرنے کے بعد امداد کا کام جاری رکھیں گے۔ ’سیلاب متاثرین کے لیے روڈ شو منعقد کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت ورلڈ بینک سے دو ارب ڈالر قرض لے رہی ہے۔‘
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان ایک فتنہ ہے۔ ’ہم نے پاکستان کو دہشتگردوں سے پاک کیا۔ عمران خان نے دہشت گردی کو امپورٹ کیا جو سب سے بڑا جرم ہے۔‘
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’خیبرپختونخوا میں طالبان کو پیسہ دیا جا رہا ہے۔ سانحہ آرمی پبلک سکول میں ملوث لوگوں کو پوچھے بغیر آزاد کیا گیا۔‘
 

شیئر: